پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1163 کیس ، 42 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 163 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 42 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1593289
پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1163 کیس ، 42 اموات رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 163 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 42 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 41 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 18 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 20 فیصد اور اسلام آباد میں 30 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 38 فیصد،اسلام آباد میں 30 فیصد،گجرات میں 94 فیصد اور لاہور میں 24 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 315, پنجاب میں 13 ہزار 616, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 21, اسلام آباد میں 3 ہزار 836, بلوچستان میں 369,گلگت بلتستان میں 315, آزاد کشمیر میں 476 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 406 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 210 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 184 ہے۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 280, بلوچستان میں 19 ہزار 66, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 516, خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 615، پنجاب میں 1 لاکھ 72 ہزار 683 اور سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 938 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 353 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 5 ہزار 391 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 501 اموات،بلوچستان میں 200 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 306 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 90 لاکھ 22 ہزار 124 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 1 ہزار 973 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں