پاکستان میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے قیام کی دوسری سالگرہ

اک فضائیہ کے طیاروں کی شاندار فلائی پاسٹ کیی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی

1591798
پاکستان میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے قیام کی دوسری سالگرہ

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ(سخت جواب) کے قیام کے  2 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ27 فروری سن 2019 کے دن  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر تے ہوئےمودی کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی دوسری سالانہ یاد کے حوالے سے  اسلام آباد فضائیہ ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شرکت کرتے ہوئے  گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شان دار مظاہرہ کیا تو ان کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور دلوں پر رعب و ہیبت طاری ہوگئی۔ عوام نے  شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو  دل کھول کر داد دی۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر اپنے  خطاب میں واضح کیا کہ  پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں  امن و امان کے قیام کی خواہاں  ہے، اس نظریے کے تحت ہم نے  بھارتی پائلٹ کو ملک واپس جانے دیا، ہم اپنی ذمہ  داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں  اور وطن عزیز کے دفاع کی خاطر  ہر لمحہ چاق و چوبند ہیں۔ ہم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا  فی الفور منہ توڑ  جواب دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں