آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد

بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا، عمران خان

1591838
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت  ہم نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس لوٹا دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول پر  فائر بندی  کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیش رفت کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر  عائد ہوتی ہے۔اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا، حق خودارادیت کے حق کو پورا کرنے کیلئے بھارت کو مطلوبہ اور لازمی  اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

 دوسری جانب بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں