مسائل کے باوجود معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وہ ترسیلات زر کی مد میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پچاس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے کے حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے

1586697
مسائل کے باوجود معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء سمیت کئی طرح کے مسائل کے باوجود ملکی معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں۔

وہ ترسیلات زر کی مد میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پچاس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے کے حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
عمران خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں ریکارڈ بائیس ارب روپے غیرملکی قرضے واپس کئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہماری برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے ، ٹیکسٹائل کا شعبہ بھی فروغ پا رہا ہے اور نئی ٹیکسٹائل ملیں کھل رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ 97 ملکوں میں 88 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں ۔
عمران خان نے مرکزی بنک کو ہدایت کی کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کھلوانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرے۔
گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان سرٹیفیکٹ اب برطانوی پائونڈ اور یورو میں بھی دستیاب ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس اقدام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بنک یا سفارتخانے جائے بغیر اپنا اکائونٹ کھلواسکتے ہیں یہ اکاونٹس ملک میں منتقل کئے جاسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں