ازمیر، غیر قانونی 19 مہاجرین کو سمندر سے زندہ سلامت نکال لیا گیا

مہاجرین کو ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ امیگریشن ڈائریکٹریٹ کےحوالے کر دیا گیا

1578389
ازمیر، غیر قانونی 19 مہاجرین کو سمندر سے زندہ سلامت نکال لیا گیا

ضلع ازمیر کی تحصیل دقیلی میں  یونانی عناصر کی جانب سے ترک پانیوں کو واپس دھکیلے جانے والے 19 مہاجرین کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ساحلی حفاظتی کمان کی  ویب سائٹ پر جگہ پانے والے اعلان کے مطابق  دقیلی کے کھلے سمندر میں ربٹر کی کشتی  پر سوار غیر قانونی مہاجرین کی موجودگی کا تعین کرنے  پر ساحلی قوتوں نے امدادی کاروائی کی۔

جس دوران یونانی ساحلی قوتوں کی جانب سے سمندر میں بے یارو مدد گار چھوڑے گئے 19 مہاجرین کو زندہ سلامت نکال  لیا گیا۔

مہاجرین کو ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ امیگریشن ڈائریکٹریٹ کےحوالے کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں