پاکستان، کورونا کے اثرات سے کافی حد محفوظ دکھائی دیتا ہے

یومیہ اموات اور نئے کیسسز کے اعتبار سے پاکستان کی پوزیشن کافی مستحکم ہے

1578367
پاکستان، کورونا کے اثرات سے کافی حد محفوظ دکھائی دیتا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید28 افراد جان کی بازی ہار گئے   جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 319 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 81 لاکھ55 ہزار 766 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں مزید ایک ہزار 286 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد32ہزار514 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں