پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم عمران خان

جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل اب زیادہ دور نہیں، پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت اگر مخلص ہے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں

1577930
پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل اب زیادہ دور نہیں، پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت اگر مخلص ہے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو بھی ہماری امن و استحکام کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادوں کے ذریعے بین الاقوامی برادری بھی تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سات عشروں سے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے اور جبر کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی اور حق خودارادیت کے لئے ان کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا اور اب کشمیریوں کی نئی نسل ان کی جدوجہد کو ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے لئے وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کی حق خود ارادیت کی منزل اب زیادہ دور نہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن کے فروغ کے لئے کام کیا ہے لیکن سازگار فضا قائم کرنے کا بوجھ اب بھارت پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے مخلص ہے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو بھی ہماری امن اور استحکام کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطنی نہیں کرنی چاہیے بلکہ درحقیقت یہ ایک قوم کی طرف سے اس اعتماد اور قوت کا اظہار ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز قانونی حق دلانے اور امن کے لئے آگے بڑھنے کو تیار ہے۔



متعللقہ خبریں