پاکستان بھی کورونا ویکسین مہم شروع

اسلام آباد میں اسد عمر اور صوبوں میں وزرا ئے اعلیٰ نے اس مہم کا  افتتاح کیا

1576473
پاکستان بھی کورونا ویکسین مہم شروع

پاکستان  میں بھی  کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہو گئی ہے۔

 اسلام آباد میں اسد عمر اور صوبوں میں وزرا ئے اعلیٰ نے اس مہم کا  افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا، بتایا گیا ہےہر شہری کو مفت ٹیکے  لگائے جائنگے۔

 پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے این سی او سی میں تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزرا اور چینی حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، عوام کے تعاون اور حکومت کی کوششوں سے کورونا پر قابو پایا، ملک پر مشکل وقت آیا، ہم نے مل کر مقابلہ کیا، کورونا صورتحال میں پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی، کورونا سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کام کیا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے، مشکل صورتحال میں چین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اورسندھ میں 14 ، خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اورگلگت بلتستان میں 16 کوڈ ویکسینشین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔  ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا۔



متعللقہ خبریں