صدر عارف علوی کا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے فروغ پر زور

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیراہتمام51ویں ایشین پیسفک ایڈوانسڈ نیٹ ورک کی ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دنیا بھر سے تقریباً500 افراد نے شرکت کی

1575601
صدر  عارف علوی کا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے فروغ پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کے استحکام کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے فروغ کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیراہتمام51ویں ایشین پیسفک ایڈوانسڈ نیٹ ورک کی ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دنیا بھر سے تقریباً500 افراد نے شرکت کی۔
صدر نے کہا کہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ہمیشہ سے ہی اہم رہی ہے تاہم کورونا وائرس کے حالیہ دور میں اس کی اہمیت دگنا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو بات چیت کے ذریعے معلومات کے تبادلے سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ای کامرس' صحت کی الیکٹرانک سہولت اور ای فنانس کی جانب بڑھ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں