پاک بحریہ کثیر الاقوامی مشق "امن" کا انعقاد

رواں ماہ منعقد ہونے والی جنگی مشق میں 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج حصہ لے رہی ہیں

1575716
پاک بحریہ کثیر الاقوامی مشق "امن" کا انعقاد

پاک بحریہ کثیر الاقوامی مشق "امن" کا انعقاد  2007 سے باقاعدگی سے کرتی چلی آرہی ہے۔

اس سلسلے کے دوام کے طور پر رواں سال ساتویں کثیر الاقوامی مشق ’’امن‘‘ ماہِ فروری میں  منعقد کی جا رہی ہے،اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز  اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

امسال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اپنے فوجی سازو سامان کے ساتھ ”امن کے لیے متحد“ کے نصب العین کے تحت کثیر الاقوامی مشق "امن" میں شرکت کریں گی۔

یہ مشقیں سمندروں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے، سیر و سفر کو محفوظ ماحول فراہم کرنےاور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔



متعللقہ خبریں