کورونا وائرس، پاکستان میں اموات کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1564800
کورونا وائرس، پاکستان میں اموات کی تعداد  11 ہزار کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید  45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک میں  اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اسوقت  2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں