وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کے تحفظ کیلئے صوبوں کو مشترکہ نگرانی کا نظام تشکیل دینے کی ہدایت

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے جو لوگوں کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے

1564120
وزیراعظم عمران خان  کی شجرکاری مہم کے تحفظ کیلئے صوبوں کو مشترکہ نگرانی کا نظام تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم اور سبزہ زاروں کے تحفظ کیلئے صوبوں کو مشترکہ حکمت عملی اور نگرانی کا نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے جو لوگوں کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔
عمران خان نے اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹل بنانے کیلئے اعدادوشمار کی فراہمی کی اہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر منصوبہ بندی اور قبضہ مافیا کی نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبوں کے دوران سبزہ زاروں کے تحفظ پر زور دیا۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے اجلاس کو رہائشی سکیموں کے ساتھ تعمیراتی قواعدوضوابطہ پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورتی عمل اور بڑے شہروں میں آبادی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں