وزیراعظم نے دوہزاربیس کے دوران کشمیرکے نصب العین کی کوششوں کو موثرطورپرجاری رکھا،سالانہ جائزہ رپورٹ

پاکستان کاسال کے نام سے ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال کے دوران ایک مملکت کے طورپرعلاقائی تعاون اورامن کے لئے اہم کرداراداکیا

1556779
وزیراعظم نے دوہزاربیس کے دوران کشمیرکے نصب العین کی کوششوں کو موثرطورپرجاری رکھا،سالانہ جائزہ رپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے سال دوہزاربیس میں کشمیرکے نصب العین کیلئے اپنی کوششوں کو موثراندازمیں جاری ر کھااورکشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہدمیں اپنی حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔
پاکستان کاسال کے نام سے ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال کے دوران ایک مملکت کے طورپرعلاقائی تعاون اورامن کے لئے اہم کرداراداکیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ کروناوباء کی وجہ سے دوہزاربیس کاسال پوری دنیاکے لئے انتہائی مشکل تھاتاہم پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمیشہ کی طرح ڈٹ کرکھڑارہا۔
کروناوباء کے باوجودپاکستان کی معیشت میں قابل ذکرترقی ہوئی اورملک کی اقتصادی ترقی درست سمت پرگامزن کردی گئی۔
وزیراعظم نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے جومعیشت کی بحالی میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔
اسی طرح ملک بھرمیں یونیورسل ہیلتھ کوریج سمیت صحت کا اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیاگیا جس سے پاکستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آرہی ہے۔



متعللقہ خبریں