پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1895 کیسز ، 39 اموات

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں جن میں سے 28 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں

1556861
پاکستان میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1895 کیسز ، 39 اموات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں جن میں سے 28 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 895 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 39 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 35 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 4 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 42 فیصد،اسلام آباد میں 42 فیصد،لاہور میں 35 فیصد اور پشاور میں 32 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 33 فیصد، ملتان میں 33 فیصد,کراچی میں 32 فیصد اور پشاور میں 58 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 30 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 473, پنجاب میں 10 ہزار 73, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 104, اسلام آباد میں 2 ہزار 560, بلوچستان میں 485,گلگت بلتستان میں 188, آزاد کشمیر میں 256 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 457 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 308 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہے۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357, بلوچستان میں 18 ہزار 247, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867، اسلام آباد میں 38 ہزار 263, خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار 714 اور سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 350 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 611 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 124 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 675 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 428 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 185 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 226 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 68 لاکھ 49 ہزار 867 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 626 ہسپتالوں میں 2 ہزار 747 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں