بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کیخلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا سے باز رہیں: وزیراعظم

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں بھارتی پراپیگنڈا مشیری خصوصی بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے پاکستان کیخلاف جاری ہائبرڈ جنگ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

1555093
بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کیخلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا  سے باز رہیں:  وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کیخلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، غیرقانونی کارروائیوں اور فسطائی ہندو ایجنڈے سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں بھارتی پراپیگنڈا مشیری خصوصی بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے پاکستان کیخلاف جاری ہائبرڈ جنگ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد پاکستان میں انتشار اور بدامنی پیدا کرنا اور بھارت کے غیرقانونی اور غیرانسانی اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا ناکام بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے اور اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور شرانگیز بھارتی مہم کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بھارت کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری غلط معلومات کی مہم اور منفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

متعللقہ خبریں