سی پیک منصوبے میں ایم ایل ون سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا:عمران خان

انہوں نے اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بندرگاہوں کے ساتھ زمینی راستوں کے بہتر روابط سے پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں بروقت پہنچیں گی

1553712
سی پیک منصوبے میں  ایم ایل ون سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے ملک سے بین الاقوامی معیار کا مواصلاتی ڈھانچہ قائم ہو گا، روزگار کے مواقع اور صنعتی شعبے کے لئے نئے امکانات پیدا ہونگے۔

انہوں نے اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بندرگاہوں کے ساتھ زمینی راستوں کے بہتر روابط سے پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں بروقت پہنچیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے سب سے زیادہ لاگت والے ایم ایل ون سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کو ایم ایل ون منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں