نواز شریف اور آصف علی ذرداری بد عنوانیوں میں ملک میں سر فہرست ہیں، عمران خان

یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، فوج سے کہہ رہے ہیں کہ منتخب حکومت کو گرادیں

1552361
نواز شریف اور آصف علی ذرداری بد عنوانیوں میں ملک میں سر فہرست ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک میں بدترین کرپشن کی، ان کے بچے این آر او کے لیے جلسے کررہے ہیں جن کے والدین کرپٹ  ترین سیاستدان ہیں۔

عمران خان نے چکوال میں  اپنے خطاب میں کہا لوگ سمجھتے ہیں بٹن آن کرو تو تبدیلی آجائے گی، تبدیلی پہلے دماغ میں پھر زمین پر آتی ہے، چکوال میں اس سوچ کے ساتھ منصوبوں پر کام کیا جا رہا ے۔

انہوں نے بتایا کہ حزب اختلاف نے جیسے فوج پر حملہ کیا اس طرح تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پاک فوج کے خلاف وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو ملک دشمن کرتا ہے، پرویز مشرف پر اس لیے تنقید ہوتی تھی کیونکہ وہ حکومت میں آگئے تھے، وہ سیاستدان اور ملک کے سربراہ تھے۔  بھارت پاکستانی فوج کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اور اپوزیشن بھی آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کو ٹارگٹ کررہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک میں بدترین کرپشن کی، آصف زرداری کو نوازشریف نے کرپشن کی پاداش میں جیل میں ڈالا تھا، انہی دونوں جماعتوں کی وجہ سے ملکی قرضے میں اضافہ ہوا، فضل الرحمان نے خود فیصلہ کرلیا میں صادق اور امین ہوں کسی کو جوابدہ نہیں، ان کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ان کو این آر او دے دیں۔

 مریم نواز اور بلاول زرداری این آر او کے لیے جلسے کررہے ہیں، ان سے کوئی پوچھے آپ کا تجربہ کیا ہے، آپ نے زندگی میں کیا کیا ہے، انہوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک چلانے جارہے ہیں، ان دونوں کے باپ پاکستان کے کرپٹ ترین انسان ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، فوج سے کہہ رہے ہیں کہ منتخب حکومت کو گرادیں اگر ان چوروں کو کسی حکومت نے این آر او دیا توملک سے غداری کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں