صدر کا ملک کی مجموعی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور

انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے خواتین کے سماجی تحفظ پر بھی زور دیا۔

1551053
صدر کا ملک کی مجموعی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور

اسلام آباد میں صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کو قانونی' معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے قومی اقدامات کے بارے میں ایک کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے خواتین کے سماجی تحفظ پر بھی زور دیا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں خواتین کے حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ انتہائی ضروری ہے کیونکہ وہ پاکستان کی آبادی کا پچاس فیصد ہیں۔
انہوں نے ادب' ڈرامہ اور ثقافت کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے دفاتر میں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی غرض سے خواتین کے لئے ڈے کیئر سینٹرز کی دستیابی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت سے کہا کہ وہ خواتین کو باروزگار بنانے کے لئے انہیں ہنر سکھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔
صدر نے خواتین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے جیوڈیشل اصلاحات پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار اور فعال بنانے میں خواتین کی مالی خودمختاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں