بھارت کی جانب سےپاکستان کےخلاف جعلی فلیگ آپریشن کی حماقت کا ہرسطح پربھرپور جواب دیا جائےگا: وزیراعظم

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 2020میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی تین ہزار بار خلاف ورزی کی جاچکی ہے

1548999
بھارت کی جانب سےپاکستان کےخلاف جعلی فلیگ آپریشن کی حماقت کا ہرسطح پربھرپور جواب دیا جائےگا: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نےعالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کی حماقت کی گئی تواس کا ہرسطح پربھرپور جواب دیا جائے گا۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 2020میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی تین ہزار بار خلاف ورزی کی جاچکی ہے بلااشتعال اور دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں276افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جن میں 92خواتین اور 68بچے شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان وانڈیا کی گاڑی کو دانستہ نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اس گاڑی پر اقوام متحدہ کا واضح نشان اور نیلا پرچم لہرا رہا تھا۔بھارت کایہ اقدام کسی بھی ذمہ دار ریاست کی اقدار، عالمی اور اقوام متحدہ کےقوانین کوجھٹلانے کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سےاقتصادی کساد بازاری،کسانوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج اور کووڈ 19سے نمٹنے کی غلط حکمت عملی سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بھارت نے بے پرواہ ہو کر پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان کی جانب سے قومی عزم سے اس سے نمٹا جائے گا اوراس کا ہرسطح پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اس لئے بھارت کوئی غلطی نہ کرے۔



متعللقہ خبریں