پی ڈی ایم جھوٹ کے پلندے کے ساتھ عوام میں مایوسی پھیلانے کے درپے ہے

ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، شبلی فراز

1548281
پی ڈی ایم جھوٹ کے پلندے کے ساتھ عوام میں مایوسی پھیلانے کے درپے ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹ کے پلندوں  کے ذریعے  عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔

شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ایک جانب بیرونی دشمن بھارتی ایجنٹوں  کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا تے ہوئے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی وی مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ‘ہارڈ ٹاک’ میں اسحاق ڈار کی تھی۔ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے۔ ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے  بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں