پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد نوہزار 164 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 42 ہزار 478 مریض زیر علاج ہیں جبکہ تین لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

1547672
پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آنے کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سے متاثرہ مزید 83 افراد جاں بحق جبکہ دو ہزار 972 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد نوہزار 164 ہوگئی ہے ۔
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 42 ہزار 478 مریض زیر علاج ہیں جبکہ تین لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعللقہ خبریں