عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں، شبلی فراز

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں

1545010
عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں، چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریئے مثبت ہیں،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں27 فیصد،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں150فیصد اورسیمنٹ کی پیداوار میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد اضافہ ہوا۔ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں واضح اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں