ایل او سی کی خلاف ورزی،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے

1543929
ایل او سی کی خلاف ورزی،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پچپن سالہ نسیم فاطمہ زخمی ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سول آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سےنشانہ بنایاجاتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیاں کسی سنگین اسٹریٹیجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت ایل او سی پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔



متعللقہ خبریں