وزیراعظم عمران خان کااسلام مخالف پراپیگنڈے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پرمذاکرات پرزور

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کادرس دیتاہے

1542064
وزیراعظم عمران خان کااسلام مخالف پراپیگنڈے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پرمذاکرات پرزور

وزیراعظم عمران خان نے اسلام مخالف پراپیگنڈے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پرمذاکرات کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کادرس دیتاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کابینہ کواسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے تمام رکن ممالک نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی چھ تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو کی منظوری دی جس کامقصدان کی کارکردگی کوبہتربناناتھا ، ان میں فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد ، حیدرآباد، پشاور اور کوئٹہ کی تقسیم کارکمپنیاں شامل ہیں۔

صحت کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے کابینہ کوکروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ وباء کی دوسری لہرزیادہ مہلک ثابت ہورہی ہے۔

 وزیراعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وباء پرکوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ عوام کی جانوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے تمام ہسپتالوں کو آکسیجن کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے مسلح افواج کے سپاہی کے لئے ماہانہ سکالرشپ الائونس پچیس سوروپے کرنے کی منظوری دیدی۔



متعللقہ خبریں