کورونا کی نئی لہر کے آنے پر جب دوبارہ سمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت ہے: وزیر اعظم عمران خان

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، انہوں نے عوام کی بہتری کیلئے بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا

1536615
کورونا کی نئی لہر کے آنے پر جب دوبارہ سمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت ہے: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کی زندگیوں اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسوں کو این آر او کے حصول کیلئے آخری حربے کے طور پر آزمایا جا رہا ہے لیکن بدعنوان عناصر کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، انہوں نے عوام کی بہتری کیلئے بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا، اب ان کی پوری توجہ بدعنوانی سے لوٹی گئی دولت کو بچانے پر ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں، یہ این آر او کے حصول کیلئے ہر حربہ اختیار کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو یہ لیڈر مکمل لاک ڈاؤن کے حامی تھے مگر ہم نے غریب کو سہارا دینے اور معیشت بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کے آنے پر جب دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں۔اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،یہ لوگ جلسوں کو این آر او کے حصول کیلئے آخری حربے کے طور پر آزما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بدعنوان عناصر کو کبھی این آر او نہیں ملے گا،ان کی شاہی طرز زندگی کا انحصار خاندانوں کی غیر قانونی لوٹی دولت بچانے پر ہے،درحقیقت اپوزیشن’’قائدین‘‘کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، ان کے خاندانوں نے عوام کو غریب بنانے کیلئے قومی دولت لوٹی،یہ محلات میں شاہانہ طرز زندگی اپنائے ہوئے ہیں،ان کو عہدوں کی وجہ سے یہ شاہانہ زندگی وراثت میں ملی ہے۔



متعللقہ خبریں