پاکستان نے بھی کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل کر دیں

11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور  دسمبر میں لیے جانے والے  امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں

1532597
پاکستان نے بھی کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل کر دیں

پاکستان کی وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 وفاقی وزیرشفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر26 نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور  دسمبر میں لیے جانے والے  امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو  اسکولوں میں حاضری دینے  کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کرے گی۔

 ادھر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں کورونا عروج پر پہنچ گیا، ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی، یومیہ شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی، ملک بھر میں آج مثبت کیسز کی شرح 7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں