گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پراعتماد کا مظہر ہے: ڈاکٹر شہباز گل

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور گلگت بلتستان نے مسلم لیگ( ن) کے رہنماوں کی نفرت انگیز سیاست کو مسترد کردیا ہے

1529774
گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پراعتماد کا مظہر ہے: ڈاکٹر شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے حزب اختلاف کے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے کرپٹ اپوزیشن کے رہنماوں کی کھوکھلی داستان کو دفن کردیا ۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور گلگت بلتستان نے مسلم لیگ( ن) کے رہنماوں کی نفرت انگیز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جو لوگ آج کھوکھلے نعرے لگارہے ہیں، انھوں نے ماضی میں قومی خزانے کو لوٹا تھا اس لئے عوام نے الیکشن میں ان بدعنوان رہنماوں کومسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ رہنماوں کے پاس پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کو فروغ دینے کا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کو اپنے نادان سلوک پر نظر ثانی کرنی چاہئے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے قومی معیشت کو تباہ کیا تھا لہذا یہ بدعنوان عناصر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی شکست کو قبول نہ کرنے کی بری روایت سے باز آجائیں اور اگر انہیں انتخابی نتائج سے کوئی اعتراض ہے تو وہ اسے ثابت کردیں۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام انتخابی سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں پوزیشن نمایاں رہی، وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں سب سے مقبول رہنما کے طور پر ابھرےاور پاکستان تحریک انصاف کی فتح وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔



متعللقہ خبریں