پی ٹی آئی کی گلگت انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت پی ڈی ایم کے بیانیہ کی شکست ہے: شبلی فراز

اتوار کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قائدانہ خوبیوں پر مکمل طور پر تائید اور یقین کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں

1528363
پی ٹی آئی کی گلگت انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت پی ڈی ایم کے بیانیہ کی شکست  ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیہ کی شکست سمجھی جائے گی۔

اتوار کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قائدانہ خوبیوں پر مکمل طور پر تائید اور یقین کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات شفاف انداز میں ہوئے کیونکہ پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مسترد کردیں گے جو اپنے مفادات کے لئے منفی اور گھناؤنی سیاست کررہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ملک میں نظریاتی سیاست نہیں کھیل رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں