پاکستان: فتح قارا باغ پر آذر بائیجان کو مبارکباد

ہم برادر ملک آذربائیجان  کے عوام اور حکومت کو قارا باغ کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: پاکستان وزارت خارجہ

1525681
پاکستان: فتح قارا باغ پر آذر بائیجان کو مبارکباد

پاکستان نے فتح قارا باغ پر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ پہاڑی قارا باغ  کے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ  فیصلوں کے مطابق حل کی حمایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی پر ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ ہم برادر ملک آذربائیجان  کے عوام اور حکومت کو قارا باغ کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فتح علاقے میں استحکام و رفاح کے دور  کا آغاز کرے گی اور یہاں کے شہری دوبارہ اپنی آبائی زمینوں  پر آباد ہوسکیں گے۔

علاوہ ازیں  بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے جس سہ فریقی سمجھوتے کو یقینی بنایا گیا ہے اس نے جنوبی کاکیشیا کے علاقے میں قیام امن کے لئے ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں