پاکستان بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1313 کیس،18 اموات رپورٹ

بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 313 افراد کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 18 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1521431
پاکستان بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1313 کیس،18 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 313 افراد کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 18 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 16 افراد ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 25 ہزار 565 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 880, پنجاب میں 10 ہزار 644, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 599, اسلام آباد میں 2 ہزار 958, بلوچستان میں 540,گلگت بلتستان میں 402, آزاد کشمیر میں 542 ٹیسٹ شامل ہیں۔

 اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 60 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 853 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 117 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14 ہزار 646 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 415, بلوچستان میں 16 ہزار , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306، اسلام آباد میں 20 ہزار 471, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 889، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 197 اور سندھ میں 1 لاکھ 47 ہزار 295 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 867 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 639 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 380 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 281 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 224 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 152 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 99 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 45 لاکھ 41 ہزار 392 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 959 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں