سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس تشکیل دیا جا رہا ہے: صدر عارف علوی
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس کے قیام کی اشد ضرورت ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای-گورننس سے شہریوں اور کاروبار میں سہولت ہوگی اور باضابطہ معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔ وہ پیر کو یہاں ای گورننس میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات شعیب صدیقی ، اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے اعلیٰ عہدیداران کی شرکت کی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس پلیٹ فارم سے سرکاری تنظیموں کو بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کا موقع ملے گا، صدر عارف علوی نے کہا کہ ای-گورننس سے شہریوں اور کاروبار میں سہولت ہوگی اور باضابطہ معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ای -گورننس سے آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا اور شفاف ، جوابدہ اور موثر حکومت ممکن ہو سکے گی، صدر مملکت نے مزید کہا کہ جدید آئی ٹی سلوشنزکی مدد سے پاکستان میں گورننس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کا 23 واں اجلاس
CHG کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ CHG اجلاس کی صدارت کریں گے