پاکستان: وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان  نے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان  کے دوران گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب اور آزادی پریڈ سے خطاب کیا

1519673
پاکستان: وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان کر دیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان  کے دوران گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب اور آزادی پریڈ سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعوے دار پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں ۔ جو چیز پاکستان کے لئے مفید ہے وہ ان سیاستدانوں کے لئے مُضر ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے اقتدار کے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ 30 سال سے اس ملک کو لوٹنے والے متحد ہو جائیں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ کرپشن سے لوٹا ہوا پیسہ معاف کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ ریاستی اداروں سے اپنے زیر نگرانی قانون کی بالادستی کو یقینی بنوائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک میں برسراقتدار حکومت انتہا پسند ہے اور پاکستان اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ باقاعدہ اور منّظم منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان پر دہشت گردی مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم فوج اور اداروں کی ضرورت ہےہمارے فوجی جوان دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں، پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان کیا۔

اپنے دورے کے دوران وہ دنیا کے 2 بلند ترین نیشنل پارکوں نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ نیشنل پارکوں میں انہیں درختوں اور جنگلی حیات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں