پاکستان افغانستان اور خطے میں امن استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

افغان ہم منصب محمد حنیف اتحاد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان پرُامن ، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے

1517201
پاکستان افغانستان اور خطے میں امن استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں امن استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ 

افغان ہم منصب محمد حنیف اتحاد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان پرُامن ، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن و استحکام کے ساتھ منسلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات افغان قیادت کو قیام امن کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ناگزیر ہے۔



متعللقہ خبریں