تھوڑے صبر کا مظاہرہ کریں پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہو گا، عمران خان

2، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی

1515169
تھوڑے صبر کا مظاہرہ کریں پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہو گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو  مزید کچھ مدت صبر و تحمل کا مظاہرہ  کرنا ہو گا پاکستان دنیا کا  ایک طاقتور ملک بنے گا۔

ایک  تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ دریافت کرتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، جو لوگ لندن میں علاج کروائیں انہیں کیسے پسماندہ افراد کا احساس ہو گا، عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، انہیں عوامی مسائل کا ادراک ہے، 2 ، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ کی ریاست کا اصول تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، طاقتور اور کمزور دونوں پر قانون کا یکساں اطلاق ہو، قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے، جہاں ظلم ہو وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں، آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ کمزور بیچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہوا، تحریک انصاف کو پہلی نشست یہاں سے ملی، آپ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں