وزیرخارجہ کا بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورموں پر مزید اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مسققل مندوب منیر اکرم سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

1514491
وزیرخارجہ کا بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورموں پر مزید اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی فورموں پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائی جاسکے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مسققل مندوب منیر اکرم سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات کے دوران پاکستان مشن کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری کوششوں پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔



متعللقہ خبریں