پاکستان بالائی قارا باغ کے بارے میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے ہم منصب جے ہون بایرام ا وف کےساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بالائی قارا باغ کے بارے میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے ہم منصب جے ہون بایرام ا وف کےساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی علاقائی امن و استحکام کےلئے مثبت پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیا کی فوج کے انخلا پر منحصر ہے۔
وزیرخارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے عالمی سطح پر مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے شاہ محمو د قریشی کی طرف سے انہیں پاکستان کےدورے کی دی گئی دعوت قبول کرلی۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 98 افراد جان بحق
بارشیں 22 اپریل تک جاری رہیں گی اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے