پاکستان: منی بس پر مٹی کا تودہ آ گرا، 16 افراد ہلاک
گلگت بلتستان میں ایک چلتی منی بس کے اوپر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک
1511246
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں ایک چلتی منی بس کے اوپر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق پاکستان کے مغرب میں راولپنڈی سے سکردو کے لئے عازم سفر منی بس پہاڑی علاقے سے گزرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔
گلگت بلتستان سے منسلک رونڈو پولیس ڈائریکٹریٹ کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ معراج عالم نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
معراج عالم کے مطابق امدادی کام مکمل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد خاص طور پر پہاڑی اور پوٹھوہاری علاقوں میں سیلابوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔