پاکستان میں یومیہ نئے مریضوں اور اموات کی تعداد بڑھنے لگی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1510836
پاکستان میں یومیہ نئے مریضوں اور اموات کی تعداد  بڑھنے لگی

پاکستان میں کورونا میں دوبارہ سے تیزی آنے کے بعداسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی  اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 22 ہزار 463 ہوگئی۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں