این آر او دینا ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے گا لیکن ملک کو تباہی کی جانب لیجائے گا

ہر قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے، بدقسمتی سے ہمارا  نقطہ نظر  اس وقت  دھندلے پن کا شکار  ہے، عمران خان

1510239
این آر او دینا ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے گا لیکن ملک کو تباہی کی جانب لیجائے گا

وزیراعظم پاکستان  عمران خان کا کہنا ہے  کہ ڈاکوؤں اور لٹیروں  کو این آر او دے کر زندگی آسان  تو ہوجائے گی لیکن یہ ملک کو تباہی کی جانب لیجائے گا، لہذا وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے نسٹ اسلام آباد میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت اور خوش آئند چیز ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنارہے ہیں، بدقسمتی سے اداروں میں کوآرڈینیشن کی کمی نظر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ہر قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے، بدقسمتی سے ہمارا  نقطہ نظر  اس وقت  دھندلے پن کا شکار  ہے، یہ چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ پیسہ بنانا ہے، ہم ہمیشہ آسان راستے کی طرف جانے کو پسند کرتے ہیں، میرے سامنے بھی آسان اور مشکل راستے ہیں، سارے ڈاکو اکٹھے ہوجاتے ہیں کہ ان کو معاف کردو اور این آر او دے کر سمجھوتہ کرلو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ این آر او دینا اور سمجھوتا کرنا آسان تو ہے مگر تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا اور مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے جاتے ہیں، اس وقت ملک صحیح راستے پر جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں