آصف زرداری کو گرفتار کیا جائے،نیب نے وارنٹ جاری کردیا

بتایا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں جوکہ آٹھ ارب روپے کے مشکوک منتقلی رقوم کیس میں جاری کئے گئے

1509497
آصف زرداری کو گرفتار کیا جائے،نیب نے وارنٹ جاری کردیا

جعلی کھاتوں کے کیس میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

خبر کے مطابق، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں۔

چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں جوکہ آٹھ ارب روپے کے مشکوک منتقلی رقوم کیس میں جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب کی جانب سے وارنٹس آج اسلام آباد  کی عدالت  میں پیش کیے جائیں گے۔

مشکوک منتقلی رقوم کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

 واضح رہے کہ جعلی کھاتوں کے کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔



متعللقہ خبریں