پاکستان، عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیر اعظم نے مسترد کر دیا تھا

1507528
پاکستان، عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار

وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں



متعللقہ خبریں