موجودہ حکومت محب وطن پاکستانیوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے گریز کرے: شاہد حاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، انہیں پتہ ہی نہیں کہ بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، وزیراعظم کو اس بات کا علم بھی نہیں کہ سی پیک بند ہوچکا
پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے باز رہے۔ کل کو یہی سرٹیفکیٹ ان کو بھی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے وزرا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہمیں غداری کے الزام میں گرفتار کریں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، انہیں پتہ ہی نہیں کہ بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، وزیراعظم کو اس بات کا علم بھی نہیں کہ سی پیک بند ہوچکا۔
انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج کر دیا، غداری کے مقدمات ملک کی بدقسمتی نہیں تو اور کیا ہے؟ آج پورا ملک رو رہا ہے، بھارت اور مودی ہنس رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ملک کی خدمت کرنے والے آج غدار ٹھہرے، کہتے ہیں 2 سابق وزیراعظم غدار ہیں، وزیراعظم گواہی کیلئے مقدمے میں شامل ہو جائیں، عوامی مشکلات اور مسائل کی بات کوئی نہیں کرتا، غدار وہ ہوتے ہیں جو عوام کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، غدار وہ ہوتے ہیں جو سی پیک پر کام بند کرتے ہیں، حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتے ہیں تاکہ میں بھی اپلائی کروں۔
متعللقہ خبریں
پاکستان، شمالی وزیرستان میں غیر ملکی شر پسندوں کے ساتھ پاک فوج کی جھڑپ
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ جوانوں سمیت شہید ہوگئے