میاں صاحب اقتدار کھونے کا بدلہ پاکستانی عوام سے نہ لیں، وزیر اطلاعات

پہلے اثاثے کیسے بنائے؟ پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟ سوالات کا جواب دینے کی زخمت کریں

1502126
میاں صاحب اقتدار کھونے کا بدلہ پاکستانی عوام  سے نہ لیں، وزیر اطلاعات

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے  کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان اور پاکستانی عوام  سے لینے کی کوشش نہ کریں۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔ ان سے دریافت کیے گئے 2 سوالات ؛ اثاثے کیسے بنائے؟ پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟ ابھی تک  جوں کے توں ہی پڑے ہوئے ہیں۔

یہ پہلے ان کی قابلِ قبول صفائی پیش کریں پھر سیاسی حربے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں