ہم تین ممالک واحد ملت ہیں، پاکستانی وزارتِ دفاع کا آذربائیجان سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان کو نیگورنو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش لا حق ہے، پاکستانی دفترِ خارجہ

1501937
ہم تین ممالک واحد ملت ہیں، پاکستانی وزارتِ دفاع کا آذربائیجان سے اظہارِ یکجہتی

آذری دارالحکومت باکو میں  مکانات کی کھڑکیوں کو   پاکستان اور ترکی  کے پرچموں سے سجایا گیا۔

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر جنگ جاری ہے جس میں آذری فوج نے نمایاں سطح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی ایک کثیر المنزلہ  عمارت پر  پاکستان اور ترکی کے پرچم آویزاں کیے گئے۔

پاکستانی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم تین ممالک ایک ملت ہیں‘‘ جس کو آذری عوام نے کھل کر سراہا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے باکو کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جس میں وہاں کے رہائشیوں نے گھروں کی بالکونیوں میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لگاکر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے آذربائیجان کیساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

تاہم ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان رپورٹ کو بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیگورنو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی جانب سے بھاری گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی عسکری کاروائیاں ختم کر دینی چاہییں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ  پاکستان نیگورونو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ نیگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کی پالیسیاں  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قراردادوں کے عین  مطابق ہے۔

 



متعللقہ خبریں