پاکستان، سابق وزیر مملکت طلال چوہدری ایک حملے میں شدید زخمی

لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔

1497752
پاکستان، سابق وزیر مملکت طلال چوہدری ایک حملے میں شدید زخمی

اطلاع کے مطابق سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس دوران وہ  شدید زخمی ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری  گھر سے مدینہ ٹاون جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، بتایا گیا ہے کہ  لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔

جن کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج  لے لیا گیا ہے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے،  لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں