سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی انتہائی موثررہی: صدر عارف علوی
ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ یورپ کے اجلاس سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ادارے موثرانداز میں کام کررہے ہیں انہوں نے کوروناکی وباء کے دوران نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے کردار کاحوالہ بھی دیا
1497060
صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ملک کے اندرکوروناوائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی انتہائی موثررہی ہے۔
ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ یورپ کے اجلاس سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ادارے موثرانداز میں کام کررہے ہیں انہوں نے کوروناکی وباء کے دوران نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے کردار کاحوالہ بھی دیا۔
انہوں نے کہاکہ کوروناکی وباء سے نمٹنے کے ضمن میں اس ادارے کی مریضوں کاپتاچلانے اور ان سے رابطہ کرنے کی پالیسی انتہائی موثر ثابت ہوئی اس لئے یہ امربہت اہم ہے کہ باقی دنیا اس کی تقلید کرے۔
صدرنے مختلف اقدامات سمیت پولیو اورہیپاٹائٹس جیسی مختلف بیماریوں پرقابوپانے کیلئے حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی مختلف مہموں کابھی حوالہ دیا۔