پاکستان میں کورونا کے نئے واقعات میں کچھ مدت کے بعد دوبارہ سے اضافہ

گوجرانوالہ کے بعض اسکولوں میں کورونا کیسسز سامنے آنے پر تعلیمی سرگرمیاں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا

1493586
پاکستان میں کورونا کے نئے واقعات میں کچھ مدت کے بعد دوبارہ سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔جس کے بعد  ابتک کورونا وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 3  لاکھ 5 ہزار 31ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔

دوسری جانب 15 ستمبر سے اسکول کھولے جانے کے بعد  بچوں میں کورونا کیسسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے گوجوانوالہ میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں 164 طلبہ و طالبات کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لئے گئے تھے، جن میں 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں