فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قوانین کی منظوری ملک کیلئے ناگزیر ہے:شبلی

اسلام آباد میں ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ حزب اختلاف اس مقصد کے لئے حکومت کی حمایت کرے گی کیونکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی منظوری ملک کے حق میں ہے

1491528
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قوانین کی منظوری ملک کیلئے ناگزیر ہے:شبلی

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قوانین کی منظوری ملک کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ دنیاکے ساتھ چلنے کے لئے کچھ اصول اپنانا ہوں گے۔

اسلام آباد میں ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ حزب اختلاف اس مقصد کے لئے حکومت کی حمایت کرے گی کیونکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی منظوری ملک کے حق میں ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ اگرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی پارلیمنٹ نے منظوری نہ دی تویہ ملک کے لئے انتہائی افسوسناک ہوگا۔
شبلی فرازنے کہاکہ گجرپورہ زیادتی واقعے پرمتعددسوالات اٹھے ہیں اورملزموں کوسزائیں دیئے بغیر ایسے واقعات کاتسلسل ہم سب کے لئے پریشانی کاباعث ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں اصلاحات متعارف کرائے بغیرجرائم پرقابوپانا مشکل ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کاعمل شروع کیاہے۔



متعللقہ خبریں