وزیراعظم کا خواتین اوربچوں کے خلاف غیراخلاقی اورجنسی جرائم کی روک تھام کے لئے نئِ قانون سازی کاعندیہ

نجی نیوزچینل کودیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے لاہورکے نزدیک موٹروے پر پیش آنیوالے حالیہ واقعہ کونہایت افسوسناک اور دلخراش قراردیا جس نے پوری قوم کوہلا کررکھ دیا ہے

1490757
وزیراعظم کا خواتین اوربچوں کے خلاف غیراخلاقی اورجنسی جرائم کی روک تھام کے لئے نئِ قانون سازی کاعندیہ

وزیراعظم عمران خان نے خواتین اوربچوں کے خلاف غیراخلاقی اورجنسی جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے موثرنظام ،سخت سزائوں کے لئے نئی قانون سازی اوربیہودگی کے خلاف سماجی جدوجہدپرزوردیاہے۔
نجی نیوزچینل کودیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے لاہورکے نزدیک موٹروے پر پیش آنیوالے حالیہ واقعہ کونہایت افسوسناک اور دلخراش قراردیا جس نے پوری قوم کوہلا کررکھ دیا ہے ۔
وزیراعظم نے اس طرح کے واقعات خصوصاً بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مجرموں کوسرعام لٹکانے سمیت سخت سزائوں اورتادیبی اقدامات کے لئے نئی قانون سازی کی ضرورت پربھی زوردیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے حکومت کی موثرپالیسی اقدامات اورمربوط ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے کوروناوائرس پرکامیابی سے قابوپالیاہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت جیسے بین الاقوامی اداروں نے کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کی پاکستان کی حکمت عملی کوسراہاہے اور دیگرملکوں سے اس کی تقلیدپرزوردیاہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے اعلیٰ سطح پربدعنوانی کی موثرروک تھام کی ہے اور مختلف محکموں میں خودکارنظام متعارف کرانے کے ذریعے نچلی سطح پراس برائی کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ اُنکی حکومت پنجاب اورخیبرپختونخوامیں نیابلدیاتی نظام لارہی ہے تاکہ مقامی سطح پرلوگوں کوبااختیاربنایاجاسکے۔

لاہورمیں دریائے راوی پرایک نئے شہر اورکراچی میں بنڈل آئی لینڈسمیت مختلف بڑے تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ ان کامقصدشہروں کاپھیلائو روکناہے تاکہ ملک میں غذائی تحفظ کویقینی بنانے کے لئے زرعی اراضی کو بچایاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب، بلوچستان اورحال ہی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں حکومت کے منصوبوں کامقصد غریبوں کامعیارزندگی بلندکرناہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے نئی توانائی پالیسی کوحتمی شکل دے دی ہے جس کااعلان ایک ہفتے میں کردیاجائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں