وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کاآج افتتاح کریں گے

بیان میں کہاگیاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مکمل ڈیجیٹل اورآن لائن طریقہ کار کے ذریعے اپنااکائونٹ کھول سکیں گے اورانہیں بینک کی شاخ ،سفارتخانے یاقونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی

1488070
وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کاآج افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کاآج (جمعرات) افتتاح کریں گے ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ اکائونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کادوسرے کمرشل بینکوں کے ساتھ ملکرایک بڑااقدام ہے۔
بیان میں کہاگیاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مکمل ڈیجیٹل اورآن لائن طریقہ کار کے ذریعے اپنااکائونٹ کھول سکیں گے اورانہیں بینک کی شاخ ،سفارتخانے یاقونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
صارفین فارن کرنسی اکائونٹ ،ملکی کرنسی روپے کااکائونٹ یادونوں قسم کے اکائونٹس کا انتخاب کرسکتے ہیں ان اکائونٹس میںآنے والی رقوم مکمل طورپرقابل واپسی ہوں گی اور اس کے لئے کسی انضباطی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کے لئے بنیادی معلومات اور دستاویزات کی ضرورت ہوگی اور اس کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ صارفین اپنا اکاﺅنٹ کے لئے فارن کرنسی یا روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں